دیدہ بینا - فکری و علمی مضامین کا مجموعہ

مفتي حبيب الرحمان قاسمي 

 صفحات کی تعداد
 216

اشاعت کا سال 2017
اشاعت گھر المكتبة الاسلامية للنشر و التوزييع


 اسلام آفاقی دین ہے ، اللہ تعالیٰ نے اسے انسانی زندگی کے تمام مشکلات کو حل کرنے کے لئے نازل فرمایا ہے،انسانی زندگی کا کوئی گوشہ ایسا نہیں ہے جسے تشنہ اور نا مکمل چھوڑ دیا گیا ہو، بلکہ اللہ تعالیٰ نے زندگی کے ایک ایک شعبہ کے بارے میں مکمل رہنمائی اپنے دین میں رکھی ہے،اعتقادات، عبادات، معاشرت، معیشت، سیاست،اخلاقیات ، غرض ہر شعبہ سے متعلق تفصیلی احکام شریعت میں موجود ہیں۔

ہر زمانہ میں علماء دین نے اپنے وقت کے تقاضوں کو سمجھا ہے اور انہیں مفصل طور پر شرعی بنیادوں پر پیش کیا ہے، موجودہ دور میں جبکہ عالم اسلام میں شریعت کے نفاذ کے لئے امت بیدار ہوچکی ہے اور مسلسل جد و جہد کر رہی ہے،خصوصا مصر اور شام میں، تاکہ مسلم ممالک میں شریعت کے نفاذ کی راہ ہموار ہوجائے،ان حالات میں علماء دین پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ امت کی بر وقت درست رہنمائی کریں، تاکہ اسلامی شریعت کے مفاہیم ان کے اذہان میں راسخ ہو جائیں،اور شریعت کے نفاذ میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

حالات کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے مغربی اقوام پوری جد و جہد کر رہی ہے کہ مغربی افکار کا غلبہ مسلم دنیا میں بر قرار رکھا جائے ،بلکہ انہیں اسلامی رنگ میں پیش کیا جائے تاکہ مسلمانوں کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر مسخ ہوکر رہ جائے،وقت کا تقاضہ ہے کہ مغربی اقوام کی اس سازش کو بے نقاب کیا جائے اور ان کے افکار کی حقیقت کو پیش کیا جائے اور انسانی دنیا پر اس کے بُرے اثرات سے امت کو باخبر کیا جائے اور ساتھ ہی زندگی کے مسائل کو حل کرنے کے لئے اسلام کو واحد متبادل نظام کے طور پر پیش کیا جائے۔ 

ماضی میں علماء دین نے اپنے زمانہ کے تقاضوں کو سمجھا ہے اور اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دی ہیں، ناچیز نے بھی اس سمت میں ایک حقیر سی کوشش کا آغاز کیا ہے، اور انسانی زندگی کے مختلف شعبوں کے بارے میں شرعی رہنمائی خالص شرعی دلائل کی روشنی میں پیش کرنے کی کوشش کی ہے اوراس کوشش کا مقصد یہ ہے کہ امت مسلمہ، اسلام کو حقیقی متبادل نظام کے طور پر دیکھے ، اسلام کا نظام حکومت ، نظام عدل ، نظام اقتصاد، نظام معاشرت وغیرہ سے متعلق تفصیلی شرعی احکام پیش کئے جائیں،نیزان احکام پر عملی تطبیق کے امکانات کا بھی جائزہ لیا جائے ۔

اس کوشش کے ابتدائی حصہ کے طور پر راقم الحروف نے کچھ مضامین تحریر کئے ہیں، ان میں سے بیشتر مضامین روزنامہ منصف حیدرآباد کے جمعہ ایڈیشن146146 مینار ہ ٔ نور میں شائع ہوچکے ہیں، جن سے دین کا جامع تصور، مغربی افکار اور اسلامی افکار کا فرق واضح کیا گیا ہے ،اسلام اور مسلمانوں کے خلاف مغرب کی سازشوں کو بے نقاب کیاگیا ہے اور مسلم دنیا میں نفاذِ شریعت کے لئے امت کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی گئی ہے ، ضروری اضافہ اور نظر ثانی کے بعد ان مضامین کو یکجا کر کے دیدۂ بینا کے نام سے پیش کیا جا رہا ہے، توقع ہے کہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔

علمی اور فقہی ذوق رکھنے والے علماء دین، مضامین کے مختلف مباحث میں کوئی خطا محسوس کریں تو برائے مہربانی نشاندہی فرماکر مطلع فرمائیںاور ان مباحث سے متعلق اپنی قیمتی علمی و فقہی آراء سے بھی مستفید فرمائیں تویہ نا چیز ان کا احسان مند رہے گا۔

یہ بندہ اخیر میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حضور دعاء گو ہے کہ وہ اس کاوش کو قبولیت بخشے اور اسے نافع بنا دے ،آمین۔


 

Availability: In stock

$9.00

Multiple Quality Inspection points to Ensure Quality Assurance

Get Free Shipping on purchases above 75 USD.

Get Upto 50% Discount on bulk Purchases - mail us for more info

Reviews
Write Your Own Review
You're reviewing: دیدہ بینا - فکری و علمی مضامین کا مجموعہ
Tags
Tags

Use spaces to separate tags. Use single quotes (') for phrases.